ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی حکومت کے سیکرٹریوں سے کم تنخواہ پاتے ہیں صدر، نائب صدر 

مرکزی حکومت کے سیکرٹریوں سے کم تنخواہ پاتے ہیں صدر، نائب صدر 

Sun, 19 Nov 2017 23:25:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )صدر اور نائب صدر کے لیے اب بھی ملک کے بڑے نوکرشاہوں اور تینوں افواج کے سربراہان کے مقابلے کم تنخواہ مختص ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ تقریبا دو سال پہلے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کے بعد آئی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے قانون میں اب تک ترمیم نہیں ہو سکی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے صدر، نائب صدر اور گورنروں کی تنخواہ بڑھانے کا ایک تجویز تیار کر تقریبا ایک سال پہلے منظوری کے لئے کابینہ سیکرٹریٹ کو بھیجا تھا۔ .نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افسر نے بتایا کہ اس پر اگرچہ اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔اب صدر کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے، نائب صدر کو سوا لاکھ روپے اور ریاستوں کے گورنر کو 1.10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کی ایک جنوری 2016 کے لاگو ہونے کے بعد ملک کے سب سے زیادہ نوکر شاہ کابینہ سکریٹری کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہے جبکہ مرکزی حکومت کے سیکرٹریوں کی تنخواہ ماہانہ سوا دو لاکھ روپے ہے۔جب کہ صدر تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہوتے ہیں۔صدر کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہان کی تنخواہوں سے بھی کم ہے جنہیں کابینہ سکریٹری کے برابر تنخواہ ملتی ہے۔حکومت کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ وزارت داخلہ کے تجویز کو مرکزی کابینہ کی منظوری ملنے میں ہونے والی تاخیر کی وجہ کیا ہے تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔افسر نے کہا کہ وزارت کی تجویز کو کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اس سلسلے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔تجویز کے مطابق صدر کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ، نائب صدر کی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ اور گورنر کی تنخواہ تین لاکھ روپے ماہانہ ہو سکتی ہے ۔ اس سے پہلے سال 2008 میں آخری بار صدر، نائب صدر اور گورنر کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا تھا۔


Share: